پاکستان میں KIA اسپورٹیج اور Hyundai ٹوسان کی حالیہ ہائبرڈ لانچز کے بعد ہیول H6 فیس لفٹ کی آمد نے مقامی مارکیٹ میں مسابقت کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
نئی H6 فیس لفٹ تین ویرینٹس میں دستیاب ہے، جن میں 1.5T، 2.0T اور HEV (ہائبرڈ) شامل ہیں اور تینوں ماڈلز میں بیرونی و اندرونی ڈیزائن کو نئے رنگوں میں ڈھالا گیا ہے۔
گاڑی کے اگلے حصے میں نیا میش اسٹائل گرِل باریک ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور عمودی LED DRLs اسے دلکش بناتی ہیں۔

عقبی جانب اس بار مکمل-چوڑائی روشنیوں کو علیحدہ LED بریک لائٹس سے تبدیل کیا گیا ہے جن کے بیچ میں HEVAL کا نیا لوگو نمایاں ہے۔
1.5T ویرینٹ میں 19 انچ الائے وہیلز اور 135/90R17 اسپیئر ٹائر دیا گیا ہے، جب کہ 2.0T میں 145/80R18 سائز کا بڑا اسپیئر ٹائر اور انڈکٹیو ٹیل گیٹ جیسا پرمیئم فیچر شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اندرونی حصے میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب تمام ویرینٹس میں نیا کالم شفٹر، الیکٹرک ہیٹڈ اسٹیئرنگ وہیل، 50 واٹ وائرلیس چارجر اور 14.6 انچ کا بڑا انفوٹینمنٹ اسکرین شامل ہے۔

جدید ڈیش بورڈ ڈیزائن کے ساتھ D-شیپ اسٹیئرنگ وہیل اسے مزید اسپورٹی بناتا ہے۔ 2.0T ویرینٹ میں 9 اسپیکر آڈیو سسٹم، فرنٹ ہیٹڈ سیٹس اور ایٹ چینل ایمپلی فائر شامل ہیں، جب کہ HEV ماڈل میں بھی فرنٹ سیٹ ہیٹر دیا گیا ہے۔ 1.5T میں امبینٹ لائٹنگ ایک نیا اضافہ ہے۔
مزید پڑھیں: میٹا کا فیس بک کی پالیسیوں کو مزید سخت بنانے کا اعلان، ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟
واضح رہے کہ فیس لفٹ کے بعد گاڑی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔