Follw Us on:

بی ایل اے کے دہشت گرد حملے میں 7 جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
واقعے کے بعد علاقے میں سینیٹائیزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

نجی نشریاتی ادارے ’ڈان نیوز‘ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 مئی کو مچھ کے علاقے میں انڈین پراکسی سے وابستہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں سات بہادر سپاہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

جامِ شہادت نوش کرنے والوں میں صوبیدار عمر فاروق (42 سال، کراچی)، نائیک آصف خان (28 سال، ضلع کرک)، نائیک مشکور علی (28 سال، ضلع اورکزئی)، سپاہی طارق نواز (26 سال، ضلع لکی مروت)، سپاہی واجد احمد فیض (28 سال، ضلع باغ)، سپاہی محمد عاصم (22 سال، ضلع کرک) اور سپاہی محمد کاشف خان (28 سال، ضلع کوہاٹ) شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سینیٹائیزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی بہادر قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر انڈیا اور اس کے پراکسیز کے ناپاک عزائم کو شکست دیں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ ملک کے تحفظ اور خودمختاری کے لیے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس