Follw Us on:

پاکستان پر انڈین فوجی جارحیت، عالمی ردعمل بھی سامنے آگیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈیا پاکستان کشیدگی

چین نے انڈیا کی جانب سے پاکستان پر کی گئی فوجی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ “انڈیا اور پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں اور انہیں تحمل سے کام لینا چاہیے۔”

انہوں نے دونوں فریقوں کو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ “چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتا ہے۔”

دوسری جانب، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انڈیا کی “بلااشتعال جارحیت” اور پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

فدان نے پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ “علاقائی سلامتی کو لے کر صورتحال تشویشناک ہے۔”

دونوں رہنماؤں نے حالات پر مسلسل رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

اب تمام نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا کہ انڈٰیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی مزید بڑھے گی یا دونوں ممالک بین الاقوامی برادری کے دباؤ پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔ چین اور ترکی جیسے اہم اتحادیوں کے ردعمل نے اس بحران کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انڈین حملے میں 26 معصوم پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس