کیا آپ صحت مند غذا کا استعمال کر رہے ہیں لیکن پھر بھی پیٹ میں گیس، تھکن اور نظامِ ہضم کی خرابی جیسے مسائل سے دوچار ہے؟
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بظاہر صحت بخش سمجھے جانے والے کھانے درحقیقت آپ کی صحت بگاڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کئی “ہیلتھی” لیبل والے اشیاء میں چھپی ہوئی چینی، مصنوعی اجزاء اور مخصوص غذائی اجزاء کا حد سے زیادہ استعمال جسمانی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت بخش کھانے کے نام پر روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی غلطیاں کئی بیماریوں کی جڑ بن سکتی ہیں۔