Follw Us on:

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ’پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائے گا‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈٰیا کی حالیہ فضائی جارحیت، شہریوں کی شہادت اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے پر غور کیا گیا اور اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق انڈیا نے مظفرآباد، کوٹلی، سیالکوٹ اور بہاولپور سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

جھوٹے دہشتگرد کیمپوں کی موجودگی کو بنیاد بنا کر معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا جسے قومی سلامتی کمیٹی نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

اجلاس میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ انڈیا کی بزدلانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا جو ایک خطرناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق پاک فضائیہ نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انڈیا فضائیہ کے 5 جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرائے۔

پاکستان نے دہشتگرد کیمپوں کی موجودگی کے انڈین دعوؤں کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

مزید پڑھیں: انڈین فورسز کے حملے سے 26 شہری شہید، نیلم جہلم منصوبے کو بھی نشانہ بنایا گیا، ترجمان پاک فوج

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس