انڈین فضائی حملے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔
جاری کردہ ویڈیو بیان میں انہوں نے قومی یکجہتی اور فوری تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔
حافظ نعیم نے پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے رضاکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کو ہنگامی صورتحال میں فوری ریلیف اقدامات فعال کرنے کا حکم بھی دیا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ملک کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔