انڈیا نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں پاکستان پر مریدکے سمیت دیگر چھ مقامات پر حملہ کیا، جس میں انڈیا نے 24 حملے کیے ، بچوں اورعورتوں سمیت 26 بے قصور شہری شہید ہوئے۔
پاکستان میٹرز سے مریدکے ایک شہری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی طرف سے جب مزائل گرایا گیا تو ایسے محسوس ہوا جیسے آسمانی بجلی گری ہے بعد میں لوگوں کے اکٹھے ہونے سے پتہ چلا کہ یہ انڈیا کی طرف سے مزائل گرایا گیا ہے۔
شہری نے کہا کہ انڈیا ہماری قوم اور ہماری فوج کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور ہمارے اندر کسی قسم کا بھی ڈر خوف نہیں آیا، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
ایک اور شہری نے پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انڈیا کی طرف سے حملہ کیا گیا ہمیں ذرا سا بھی کسی قسم کا ڈر نہیں لگا،شہری نے کہا کہ ہماری جان پاکستان اور پاک فوج کے لیے حاضر ہے جب موقع آیا تو ہم جہاد سمجھ کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کریں گے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رات گئے حملے کے دوران وہ سو رہے تھے، لیکن جیسے ہی دھماکوں کی آواز آئی، وہ جاگ گئے۔ ایک شہری نے جذباتی انداز میں کہا کہ “میرے دو بیٹے ہیں، ایک دس سال کا ہے اور ایک آٹھ ماہ کا۔ اگر ان کی قربانی دینا پڑی، تو میں سب سے پہلے اپنی جان اور پھر اپنے بچوں کی قربانی بھی پاک فوج کے لیے دینے کو تیار ہوں۔”