الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی و تعمیرنو کے حوالے سے 18 جنوری کواہم پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا ،پریس بریفنگ میں مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری اور نائب صدور سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کے ریلیف اور بحالی و تعمیر نو کے لیے اگلے 15 ماہ کے لیے 15 ارب روپے دے گی۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ 15 ماہ میں ساڑھے 5 ارب روپے کی امدادی سرگرمیوں کے بعداگلے 15 ماہ کے لیے ریلیف اور بحالی و تعمیر کے لیے 15 ارب روپے سے ’’ری بلڈ غزہ‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ اس ری بلڈ غزہ مہم میں متاثرین کو عارضی شیلٹر، اشیائے ضروریات، اشیائے خوردونوش ، طبی سہولیات، ایمبولینس، موبائل ہیلتھ یونٹس، ادویات اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ابتدائی طور پر غزہ میں ایک ہسپتال کی بحالی، مکمل یا جزوی طور پر متاثرہ 5 سکولوں کی تعمیر نو اور 25 مساجد کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے متاثرین کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 100 سے زائد صاف پانی کے منصوبہ جات، مکانات اور چھت کی فراہمی کے لیے ریزیڈینشل ٹاور اور 3 ہزار یتیم بچوں کی مستقل کفالت منصوبے کا حصہ ہے۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نہ صرف ہزاروں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے بلکہ غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہونے کے باعث لاکھوں متاثرین بے سر و سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں۔

پاکستان کےعوام نے پہلے بھی اہل غزہ کے لیے دل کھول کر مدد کی اور ہمیں یقین ہے کہ اب بھی اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے آگے بڑھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ الخدمت اس سلسلے میں اپنے امداد کرنے والے دوست اداروں کے اشتراک سے متاثرہ اعلاقوں کی امداد کرنے کے لیے ہر وقت موجود ہے اور اہل غزہ کے لیے ہر ممکن امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے متاثرہ 22 لاکھ افراد پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں کےلیے امتحان ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن جنگ سے متاثرہ بہن بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔
واضح رہ کہ مارچ 2024 ء تک الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ اسرائیل جنگ میں متاثر ہونے والے مسلمانوں کے لیے 1ایک ارب 70 کروڑ روپے کےائیر کارگو اوربحری جہاز کے ذریعے ادویات، تیار کھانا، خیمے، ترپال، بے بی کٹس، ہائی جین کٹس اور ونٹر پیکج بھجوائےتھے ۔ اس کے علاوہ اکتوبر 2024ء میں غزہ میں متاثر افراد کے لیے 15 کروڑ کا سازوسامان اور 50 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔
یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ہمیشہ سے ہی بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے سب سے پہلے متاثرہ اعلاقوں میں امداد فراہم کی ہیں۔ پاکستان میں سیلابی صورتحالی ہو یا دیگر غیر متوقع صورتحال ہو یا غزہ و اسرائیل جنگ ، الخدمت نے متاثرہ افراد کو بر وقت امداد پہنچائی ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ ہی اس بات سے بالاتر ہوکر خواہ وہ قومی مشکلات ہیں یا عالمی ہمیشہ سے ہی بڑھ چڑھ کر آگے آئی ہے۔