Follw Us on:

اطمینان رکھیں، انڈیا کو جواب دینے کے لیے دو سو فیصد تیار ہیں، خواجہ محمد آصف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر تقریر میں کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کرے گا اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے “200 فیصد تیار ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا ’’ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر پسپا کیا ہے اور آئندہ چند روز یہ ثابت کریں گے کہ پاکستان کا دفاع کن فولادی ہاتھوں میں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ انڈین عزائم خاک میں ملا دیے گئے ہیں اور اب انڈیا کے قریبی ممالک بھی اس کا ساتھ دینے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جا چکے ہیں جو عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، ’’یہ کوئی معمولی بات نہیں یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر میلی آنکھ ڈالنے والوں کو کرارا جواب ملے گا۔‘‘

وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ حالیہ ڈرون حملے پاکستان کی عسکری تنصیبات کو جانچنے کی کوشش تھے مگر ان کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد صرف لوکیشنز کی نشاندہی تھا مگر ہماری افواج نے نہ صرف دشمن کی چالیں ناکام بنائیں بلکہ اس کے ارادوں کو بھی ناکام کر دیا۔

لازمی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے گلے, لیکن وطنِ عزیز کی بات پر اپنے سے آگے پائیں گے، مولانا فضل الرحمان

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے بتایا کہ ایران، سعودی عرب، قطر اور چین کے ساتھ پاکستان کے روزمرہ کی بنیاد پر رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’دنیا کا کوئی اہم ملک ایسا نہیں جس سے ہمارا تعلق نہ ہو، صرف دو ممالک نے انڈیا کی ہلکی سی حمایت کی ہے، باقی یا تو ہمارے ساتھ ہیں یا پھر غیر جانبدار۔‘‘

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے مگر ابھی اعداد و شمار اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بعض پاکستانی حکام کا دعویٰ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جوابی کارروائی میں درجنوں انڈین فوجی مارے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 سے 50 انڈٰین فوجی ہلاک ہوئے جبکہ خواجہ آصف نے اس تعداد کو بدھ تک 25 قرار دیا ہے۔ اگرچہ انڈیا نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ دو بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا جو کہ انڈٰیا کے لیے ایک جھٹکا ہے۔

ادھر انڈٰین وزارت دفاع نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے۔

مزید پڑھیں: اب تک انڈیا کے پانچ طیارے اور 77 ڈرونز مار گرائے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس