Follw Us on:

پاک بھارت کشیدگی: انڈیا کو دو روز میں اسٹاک مارکیٹ سے 83 ارب کا نقصان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
India
پاک بھارت کشیدگی: انڈیا کو دو روز میں اسٹاک مارکیٹ سے 83 ارب کا نقصان( فوٹو : رائٹرز)

 بھارت اور ہمسایہ ملک پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا، جس کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ کا شکار رہی اور دو دنوں میں تقریباً 83 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز جوہری صلاحیت کے حامل ان دونوں ممالک کے درمیان بدھ کے روز سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا، جب بھارت نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ہلاکت خیز حملے کے جواب میں پاکستان میں متعدد دہشت گردی کے ڈھانچوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کے روز نِفٹی 50 انڈیکس میں 1.1 فیصد کمی ہوئی، تاہم یہ نفسیاتی طور پر اہم 24,000 پوائنٹس کی حد سے اوپر بند ہوا، جبکہ بی ایس ای سینسیکس بھی 1.1 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا اور 80,000 پوائنٹس کی سطح سے نیچے چلا گیا جو ایک روز قبل برقرار تھی۔
جمعہ کو مارکیٹ کی کل مالیت میں 108 ارب ڈالر تک کی کمی کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔

انڈیکس میں جمعرات کو بھی 0.5 فیصد کمی دیکھی گئی اور ہفتہ وار بنیاد پر انڈیکس 1.3 فیصد نیچے گیا، جس سے اس سال کی تین ہفتوں پر محیط طویل ترین بہتری کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ کا ویلیٹیلیٹی انڈیکس، جسے ‘خوف کا پیمانہ’ بھی کہا جاتا ہے، آٹھویں مسلسل روز اضافے کے بعد ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دیگر اثاثہ جاتی طبقات بھی متاثر ہوئے، اور مرکزی بینک کو روپے کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا دینے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔

اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ مختلف شعبوں میں دیکھی گئی، جہاں 13 میں سے 12 بڑے شعبے منفی زون میں رہے۔ سمال کیپس میں 1.9 فیصد اور مڈ کیپس میں 0.8 فیصد کی کمی ہوئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس