Follw Us on:

انڈیا مساجد کو نشانہ بنانے، عورتوں اور بچوں کو شہید کرنےپر معافی مانگے، حافظ نعیم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 05 10 at 9.12.23 pm
قوم عزت اور وقار کے ساتھ کھڑی ہو تو معیشت خود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ ثالث مسئلہ کشمیر پر پیش رفت، سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، انڈیا مساجد کو نشانہ بنانے اور عورتوں اور بچوں کو شہید کرنے پر معافی مانگے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جنگ بندی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے، قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، اس پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پیش رفت ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سفارتی ہو یا اطلاعات کا محاذ، دونوں جگہوں پر پاکستان جیت چکا ہے،انڈین میڈیا کے پروپیگنڈے کی وجہ سے دنیا میں اس پر کوئی اعتبار نہیں کررہاہے، ہماری فضائیہ نے انڈیا کے رافیل طیارے گرائے۔

انہو ں نے کہاکہ قوم عزت اور وقار کے ساتھ کھڑی ہو تو معیشت خود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ افواج پاکستان نے جو جواب انڈیا کو دیا ہے قوم اس کی منتظر تھی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پاکستان کا وجود جغرافیہ پر نہیں نظریہ پر ہے، جہاد اور دہشت گردی میں فرق ہے، ماضی کے حکمرانوں نے اس کا فرق ختم کیا۔ جہاد ہماری فوج کا موٹو ہے، جہاد نبی کریمؐ کی سنت ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس