Follw Us on:

دشمن کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانوں پر آئے توفیل ہوگئے، شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz said feature
دشمن کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آئے تو توفیل ہوگئے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آئے تو توفیل ہوگئے۔

جنگ بندی کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، فیک نیوز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والا ہمارا ذمہ دار میڈیا مبارکباد کا مستحق ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں، جو اس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیساکہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔ قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملکی سرزمین کے دفاع کے لیے ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دشمن نے گزشتہ دنوں بزدلانہ اور شرمناک فعل کیا، بہادر افواج نے دشمن کا بھرپور اور پیشہ ورانہ انداز میں جواب دیا۔ ہم نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کو دیکھتے ہوئے ہم نے جواب دینے کافیصلہ کیا، کوئی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے تو قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔ افواج پاکستان نے دشمن کی توپوں کوایسے خاموش کیاکہ تاریخ یاد رکھے گی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اپنے ہرافسراور جوان کوسلام پیش کرتاہوں، ہم نے دشمن کےساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، ایئرچیف اور ان کے شاہینوں کو شاباش دیتا ہوں ، انہوں نے ہمارا سر فخرسے بلند کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے علاقائی امن کے لیے جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دیاہے، امید ہے کہ پانی کی تقسیم اور جموں کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل نکالا جائے گا، امید ہے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم پاکستان نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنے پرامریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، برادرممالک سعودی عرب،ترکیہ،یواےای،قطر کاشکریہ ادا کرتے ہیں، قابل اعتماد دوست چین کابھی ہم خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس