Follw Us on:

انڈیا جھوٹا، پاکستان میں جشن کا سماں ہے، عطااللہ تارڑ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Atta tarrar
بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب، پاکستان میں جشن کا سماں: عطا اللہ تارڑ( فائل فوٹو)

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کسی قسم کی سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا، جس پر پوری قوم اور میڈیا جشن منا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کو مؤثر جواب دیا بلکہ عالمی سطح پر بھی وقار اور عزت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ ملٹری ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کچھ بولنے کے قابل نہیں تھے، حتیٰ کہ ان کی آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ بھارتی میڈیا بھی مکمل طور پر خاموش ہو چکا ہے، جو کہ پاکستان کے مضبوط موقف کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ وہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کرتا ہے، لیکن پاکستان نے کبھی بھی سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی۔ “ایسے بے بنیاد الزامات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

عطاء تارڑ نے زور دے کر کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی میں پاکستان کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں عوامی سطح پر خوشی اور فخر کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستانی قوم اور میڈیا اس وقت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور قوم کا جذبہ عروج پر ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس