وزیرستان میں بھارتی جارحیت کے خلاف دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان معاذ خان کی نمازِ جنازہ نگری تالاش، لوئر دیر میں ادا کر دی گئی، جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے نماز جنازہ کی امامت کروائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پوری قوم بھارت کے خلاف اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی عسکری طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے اور یہ جارحانہ اقدامات اس کی شدید غلط فہمی کا نتیجہ ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اسرائیل اور انڈیا کا گٹھ جوڑ اب پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ملکی سالمیت کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔