Follw Us on:

انڈیا اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سیزفائر برقرار رکھیں، امریکی وزیر خارجہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Marco robio
امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کی شب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

گفتگو میں انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی اور یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیوڈ لامی سے بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے انڈیا اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ سیزفائر برقرار رکھتے ہوئے براہِ راست رابطے کو فروغ دیں۔

روبیو نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دوسری جانب، جرمن چانسلر مرز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے روبیو نے روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور جرمنی کے مشترکہ عزم کو دوہرایا۔

اس کے علاوہ ان رابطوں کو خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا میں بیکری کا نام ’کراچی‘ ہونے پر بی جے پی کے حامیوں کا حملہ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس