Follw Us on:

چیئرمین سینیٹ کی ماسکو میں فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن سے ملاقات، ’مکالمہ ہی مسائل کا حل ہے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Chairman senete in russia

ماسکو میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے میں امن، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعلیٰ سطحی رابطے باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں اور پارلیمانی سفارت کاری کو تقویت بخشتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا امیگریشن کے ’ٹوٹے ہوئے نظام‘ کو درست کرنے کا فیصلہ، کیا اصلاحات ہوں گی؟

انہوں نے روسی قیادت کو یومِ فتح کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی مفاہمت کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور عوامی روابط جیسے موضوعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Chairman senete in russia.

روسی چیئرپرسن ماٹویینکو نے یوسف رضا گیلانی کو مدبر سیاستدان اور روس کا پرانا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوئے، اور اب ان کی چیئرمین شپ میں یہ مزید فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ پارلیمانی یادداشتِ مفاہمت کے تحت تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

چیئرمین سینیٹ نے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے حق میں رہا ہے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کی اور روس سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان امن کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

روسی چیئرپرسن نے کہا کہ مکالمہ ہی مسائل کا حل ہے، اور کہا کہ روس پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

Chairman senete in russia..

تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے توانائی، پاور سیکٹر اور بارٹر سسٹم سمیت دیگر مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ثقافتی و تعلیمی تبادلوں، طلبہ کے پروگراموں اور ویزا میں آسانی کے لیے بھی تجاویز پیش کیں۔

چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا، اور کہا کہ پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست ہے جس نے اس جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔

ملاقات میں فیڈریشن کونسل کے نائب چیئرمین کانسٹنٹین کوساچیف، سینیٹ اور فیڈریشن کونسل کے تعاون گروپ کے سربراہ ولادیمیر چیزہوف، روس میں پاکستانی سفیر خالد محمد جمالی اور چیئرمین سینیٹ کے مالیاتی مشیر اعزاز خان بھی شریک تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس