Follw Us on:

گلوکار عطا اللہ خان کی بیٹی نے ہالی وڈ فلم ‘مشن امپاسیبل’ میں ویژول ایفیکٹس پر کام مکمل کرلیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Laraib ata
گلوکار عطا اللہ کی بیٹی نے ہالی وڈ فلم

پاکستانی نژاد ویژول ایفیکٹس آرٹسٹ لاریب عطا نے ہالی ووڈ کی معروف فلم ‘مشن امپاسیبل، دی فائنل ریکننگ میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا اور اُن کی ٹیم نے اس فلم کے تمام ویژول ایفیکٹس مکمل کر لیے ہیں۔

فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مشن امپاسیبل، دی فائنل ریکننگ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے جو 23 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

لاریب عطا کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ہر پراجیکٹ میں اپنی بہترین صلاحیتیں پیش کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ اس فلم میں ان کا کام بھی بین الاقوامی سطح پر سراہا جائے گا جیسا کہ ان کے گزشتہ منصوبے پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔

فلم میں ویژول ایفیکٹس کی ذمہ داری مکمل طور پر لاریب اور اُن کی ٹیم نے انجام دی ہے۔

مزید پڑھیں: والد کی میراث کے امین ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس