Follw Us on:

لائن آف کنٹرول:لوگوں کے حوصلے ابھی بھی بلند، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

بھارتی جارحیت کے خلاف لائن آف کنٹرول پر پاکستانی عوام کے حوصلے ابھی بھی بلند ہیں اور  قوم پاک فوج کے  ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بسنے والے ایک شہری نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور رواداری کا پیغام دیا یے لیکن بھارت نے ایک پروپیگنڈے کے تحت پاکستان پر جارحیت کی، ہماری تمام مسلح افواج خاص طور پر پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری اقوام عالم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کی پاکستان کمزور نہیں بلکہ ایک طاقتور ملک ہے اور اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔

ایک اور شہری نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام پاکستانی مسلح افواج کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم عوام ہمیشہ آپ کے ساتھ ڈٹ کر شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا بھی اسی طرح حل ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس