Follw Us on:

ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 10 اور 28 مئی والے لوگ ہیں، مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 10 مئی اور 28 مئی والے لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہو گئے، قوم نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو رد کر کے ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا، پوری دنیا کو ہم نے متحد ہو کر مضبوط قوم کی حیثیت سے پیغام دینا ہے۔

مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کی  تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شرکاء کو خوش آمدید کہتی ہوں، بچوں کے جوش اور والہانہ محبت کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارہ ہمارا غرور ہے، شہداء کی یادگاروں کی مخصوص ٹولے نے بے حرمتی کی۔ جنگ میں فتح قربانیوں سے نصیب ہوتی ہے، اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ  پاک فوج اور قوم، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے، ہم نے جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ آنیوالی نسل کا مستقبل محفوظ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے دنیا کی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنایا۔ 28 مئی کو پاکستان نے بھارت کو 6-5 سے شکست دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی، ہم نے جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ آنیوالی نسل کا مستقبل محفوظ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس تقریب میں  اگلے سال فیصل آباد میں میٹروبس سروس  اور گرین الیکٹرک بسیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں  نے فیصل آباد ڈیژن کے شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں کو بھی ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑ ی قوت اورطاقت بنانا چاہتے ہیں، سارے ادارے ہمارے اپنے ہیں،لوگ ہمارے اپنے ہیں،اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا چا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس