نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک ایک کریپٹو کرنسی نے اپنے آغاز کے تین گھنٹوں کے اندر 8 بلین ڈالر مارکیٹ ویلیو کو بڑھا دیا، جس نے کرپٹو کمیونٹی میں جوش و خروش اور شکوک و شبہات کے ملاپ کو جنم دیا۔
ٹوکن، جس کا نام آفیشل ٹرمپ ہے، جمعہ کو ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا، جہاں صارفین کو اسے حاصل کرنے کے لیے گیٹ ٹرمپ میمز نامی ویب سائٹ پر ہدایت جاری کی۔ اسی طرح کا ایک اعلان بعد میں ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کیا گیا، جس میں ٹوکن کو سرکاری سکے کے طور پرظاہر کیا گیا۔
گیکو ٹرمینل کے اعدادوشمارکے مطابق، بلاک چین سرگرمی نے ٹریڈنگ کے پہلے تین منٹوں میں ٹرمپ سکے کی قدر میں 3سوفیصد سے زیادہ اضافہ دکھایا، جس کا حجم 1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ پریس ٹائم تک، ٹوکن 8.5 ڈالرپر ٹریڈ کر رہا تھا۔
تاہم، سکے کے اصل ہونے پر تشویش تیزی سے پیدا ہوئی۔ سائگار، ایک بلاک چین انجینئر، نے نشاندہی کی کہ ٹوکن کا بنیادی ڈھانچہ ٹرمپ کے پہلے کے این ایف ٹی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ایک ہی کلوؤڈ فیئر سیٹ اپ، ہیروکو کے ساتھ ایک ہی تعیناتی، ویسے ہی ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا،” انہوں نے تجویز کیا کہ” دونوں منصوبوں کے پیچھے ایک ہی ٹیم ہوسکتی ہے”۔
ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ نے اس راز میں اضافہ کرتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد سکے کے معاملے سےایک غیر متعلقہ اعلان پوسٹ کیا، جس میں پیگی شوِن کو امریکی نائب وزیرِ تعلیم کے طور پر مقرر کیا گیا۔ اس کے بعد اکاونٹ کے ممکنہ ہیک کی قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا، سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے احتیاط کی تاکید کی۔

سوالات کے باوجود، پلیٹ فارم کے کور ورکنگ گروپ کے رکن سلورگ کے مطابق، ٹوکن کی تصدیق ہو چکی ہے اور اسے جیوپیٹر ایکسچینج پر درج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے صارف کی آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، “ہم نے اسے جیوپیٹر کی خاص فہرست میں منظور کر لیا ہے۔”
2024 کی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے “فائٹ، فائٹ، فائٹ” کے نعرے سے متاثر ہو کر، ٹرمپ ٹوکن کو 1 بلین یونٹس کی فراہمی کے ساتھ لانچ کیا گیا، جس میں سے 200 ملین فوری طور پر دستیاب کرائے گئے۔ باقی سپلائی تا حال بند ہے، جو تین سالوں میں جاری کی جائے گی۔
$TRUMP کے ارد گرد ہونے والی بحث سیاست اور کرپٹو کرنسی کے غیر متوازن رابطے کو نمایاں کرتی ہے، جس میں ٹرمپ کا نام بلاک چین مارکیٹوں میں مسلسل توجہ حاصل کر رہا ہے۔ تاحال نا تو ٹرمپ کی مہم اور نہ ہی ان کے نمائندوں نے ٹوکن کی قانونی حیثیت پر بات کرنے کی درخواستوں کا جواب دیا ہے۔
اس پروجیکٹ کا موازنہ پہلے ہی ٹرمپ کے این ایف ٹی سے کیا جا رہا ہے ، جس نے گزشتہ سال کافی ترقی حاصل کی تھی۔ تجزیہ کار سرمایہ کاروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ٹوکن کی اصل کے ارد گرد جاری غیر یقینی صورتحال کے درمیان چوکس رہیں۔