Follw Us on:

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کی ریلی پر بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bomb blasts in peshawar and quetta
ایم پی اے علی مدد جتک حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کی ریلی پر دستی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

نجی نشریاتی ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی کی ریلی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ جلسہ گاہ کی جانب روانہ تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے علی مدد جتک کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے، جب کہ ایک گاڑی کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔

ریسکیو اداروں نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’تیز رفتار ڈمپر کے بریک فیل‘، لاہور میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایم پی اے علی مدد جتک حملے میں محفوظ رہے ہیں، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ حکومتی ترجمان شاہد رنگ نے بیان میں کہا کہ منتخب نمائندوں پر حملہ جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے اور یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایسی کارروائیاں جمہوری نظام اور ہمارے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے سوڑی زئی میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے نوجوان جاں بحق، جب کہ خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے ملنے والی لاشیں کس کی تھیں؟

پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق 2 سالہ بچہ کھیتوں سے دستی بم اٹھا کر گھر لے آیا، جہاں بم اچانک پھٹ گیا۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو محفوظ بنایا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس