پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تدریسی شعبے اور ادارے 5 جون 2025 سے ، 29 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔
رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران صرف تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، جبکہ انتظامی دفاتر اور عملہ معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بی ایس (8 سمسٹر) پروگرامز کے فائنل سمسٹرز کے کورسز اور امتحانات تعطیلات سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے، تاکہ طلبہ کا تعلیمی سال متاثر نہ ہو۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی تدریسی ادارے، مرکز یا کالج کو خصوصی حالات کے تحت تعطیلات کے دوران کلاسز یا امتحانات منعقد کرنے کی ضرورت ہو، تو وہ وائس چانسلر کی پیشگی اجازت سے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔