Follw Us on:

پاکستان-انڈیا کشیدگی: چین کی دفاعی قربت پر امریکا اور مغرب بے چین کیوں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

جنوبی ایشیا میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر ہے، پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی نے خطے میں طاقت کے توازن پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایک اعلیٰ سکیورٹی ذرائع نے اس لڑائی میں پاکستان اور انڈیا کے 100 سے زائد لڑاکا طیارے شریک ہونے کی خبر دیتے ہوئے یہ خبر دیتے ہوئے اسے جدید فضائی جنگ کی تاریخ کی سب سے طویل اور شدید لڑائی قرار دیا۔

واضح رہے کہ کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے طیارے اپنی اپنی فضائی حدود کے اندر موجود رہے، لڑاکا طیاروں کی تعداد، رفتار اور تیاری نے واضح طور پر جنگی ماحول پیدا کر دیا۔

اس کشیدگی میں پاکستان نے جدید، تیز رفتار اور انتہائی مؤثر چینی ساختہ جے-10 سی لڑاکا طیارے استعمال کیے، ان طیاروں نے پی ایل-15 ای میزائل فائر کیے، جن کی حد مار 250 کلومیٹر تک ہے اور یہ نظروں سے اوجھل اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

پاکستانی فضائیہ کے مطابق ان میزائلوں کی موجودگی نے پاکستان کو فضائی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے اس آپریشن میں چین کے تیار کردہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے، سی ایچ-4 ڈرونز اور ایچ کیو-9 و ایچ کیو-16 فضائی دفاعی نظام بھی استعمال کیے۔ یہ ڈرونز 40 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتے ہیں اور زمین و سمندر پر حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ میزائل دفاعی نظام نہ صرف لڑاکا طیاروں بلکہ بیلسٹک اور کروز میزائلز کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں امریکہ پاکستان کا بڑا اسلحہ فراہم کنندہ تھا، مگر اب بیجنگ اور اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی دفاعی قربت کو واشنگٹن میں تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

انڈیا ماضی میں روسی ہتھیاروں پر انحصار کرتا تھا، مگراب تیزی سے امریکہ، فرانس اور اسرائیل کی طرف جھک رہا ہے۔ نئی دہلی نے رافال طیارے حاصل کیے اور اب امریکہ سے جدید ڈرونز اور میزائل دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے بھی زیر غور ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت کشمیر بدستور ایک خطرناک تنازع کا مرکز ہے، جہاں پاکستان، انڈیا اور چین، تینوں ایٹمی طاقتیں بیک وقت مفادات رکھتی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس