کچھ عرصہ قبل خبریں زیرِ گردش رہیں کہ پاکستان میں غزہ متاثرین کے نام پر جو عطیات اور امدادی اکٹھی کی جارہی ہے وہ غزہ تک نہیں پہنچ رہی۔
الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی این جی اوز میں سے ایک ہے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شدید بحران پیدا ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور دنیا بھر سے اکٹھی کی جانے والی امدادی چار طریقوں سے غزہ تک پہنچائی جارہی ہے۔
پاکستان اور دیگر ممالک سے اشیاء خرید کر غزہ پہنچائی جا رہی ہیں، غزہ میں موجود مقامی این جی اوز کی مدد سے بھی ضروریاتِ زندگی کے سامان کی ترسیل ہو رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن دیگر مقامی اور عالمی این جی اوز کے اشتراک سے غزہ میں صحت، تعلیم اور معیارِ زندگی کو بہتر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھیجی گئی امداد غزہ میں کیسے تقسیم کی جاتی ہے؟ الخدمت بھیجے جانے والی امداد کا ریکارڈ کیسے برقرار رکھا جاتا ہے؟ اب تک کتنی مالیت کا امدادی سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے؟ مصر سے الخدمت غزہ میں کس طرح امدادی کارروائیوں کو چلا رہی ہے؟ اقوام متحدہ کس طرح سارے امدادی نظآم کی مانیٹرنگ کر رہا ہے؟ اسرائیلی جارحیت کس طرح امدادی سامان کی ترسیل کو مشکل بنارہی ہے؟ الخدمت کیسے غزہ کے بچوں کو تعلیم مہیا کر رہی ہے؟ یہ سب اور مزید جاننے کے لیے ویڈیو ملاخطہ کریں۔