Follw Us on:

انڈیا ہم سے لڑ ہی نہیں سکتا، یہ اسرائیل تھا جو انڈیا کے لباس میں لڑ رہا تھا، رضا حیات ہراج

زین اختر
زین اختر
Whatsapp image 2025 05 15 at 4.46.20 pm
file photo

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کا کہنا ہے کہ انڈیا ہم سے لڑ ہی نہیں سکتا، یہ اسرائیل تھا جو انڈیا کے لباس میں لڑ رہا تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کےپروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک انڈیا جنگ کے بعد پاکستانی دفاعی صنعت کو دنیا بھر سے اس قدر بڑے پیمانے پر آرڈرز موصول ہو رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر آئندہ دو برسوں میں بھی یہ تمام آرڈرز مکمل نہ کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پاکستان کا دفاعی سازوسامان اب بڑی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مختلف ممالک اپنی ضرورت اور مالی استطاعت کے مطابق پاکستان سے ہتھیار خرید رہے ہیں۔

رضا حیات ہراج نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کا دفاعی سازوسامان موجود ہے۔ ہم دنیا کے لیے ہر معیار کا اسلحہ اور سازوسامان تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنگ سے پہلے دنیا کو انڈیا کی عسکری قوت کا مغالطہ تھا جبکہ پاکستان کی خاموشی نے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا۔ اب دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان کا دفاع نہ صرف مضبوط بلکہ محفوظ اور منظم ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، خصوصاً ایئرفورس، آرمی اور نیوی دنیا کی پیشہ ور ترین فورسز میں شامل ہیں۔ حالیہ جنگ میں ان کی کارکردگی نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ پاکستان کا مؤقف کشمیر کے بارے میں بالکل واضح ہے اور ہم ہر صورت اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔ انڈیا نے ہماری مساجد کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں میں کسی بھی سویلین تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ہمارے تمام اہداف فوجی نوعیت کے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، خصوصاً ایئرفورس، آرمی اور نیوی دنیا کی پیشہ ور ترین فورسز میں شامل ہیں۔ حالیہ جنگ میں ان کی کارکردگی نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

رضا حیات ہراج نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف کشمیر کے بارے میں بالکل واضح ہے اور ہم ہر صورت اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔ انڈیا نے ہماری مساجد کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں میں کسی بھی سویلین تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ہمارے تمام اہداف فوجی نوعیت کے تھے۔ آئندہ اگر انڈیا مذاکرات کرے گا تو وہ پاکستان کی شرائط پر ہی بات کرے گا۔ رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاعی وقار اور ٹیکنالوجی نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور اب دنیا بھر سے پاکستان کی دفاعی پیداوار کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو ملک کی معیشت اور سفارتی وقار کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اس موقع پر دفاعی تجزیہ کار اور ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل اعجاز محمود نے کہا کہ جے ایف 17 طیارے کی مکمل ڈیزائننگ پاکستان نے خود کی ہے اور یہ طیارہ پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے۔ جنگ بندی کی پیش کش انڈیا کے حق میں زیادہ سودمند تھی، اسی لیے امریکا نے مداخلت کی۔

ان کا خیال تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر نوبل انعام کی خواہش میں ثالثی کر رہے ہوں۔ پاک انڈیا مذاکرات کی کامیابی کا انحصار امریکا کی نیت اور سنجیدگی پر ہوگا۔

پروگرام کے اینکرپرسن اور سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پروگرام کا ایک کلپ پوسٹ کیا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈیا ہم سے لڑ ہی نہیں سکتا، یہ اسرائیل تھا جو انڈیا کے لباس میں لڑ رہا تھا۔

حامد میر نے کیپشن میں لکھا کہ “حالیہ جنگ میں پاکستان کا اصل مقابلہ بھارت سے نہیں بلکہ اسرائیل سے تھا اور اسی لیے پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جو کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کا دوٹوک اعلان”

اس پوسٹ پر تنصرہ کرتے ہوئے صارفین نے اپنے خیالات کا خوب اظہار کیا۔ ایک صآرف نے لکھا کہ “لگتا ہے انڈیا پاکستان سے جنگ لڑنے میں ہمیشہ دلچسبی رکھتا ہے کیوں کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ وہ کچھ ہے۔”
دوسرے صارف نے لکھا کہ “سچ تو یہ ہے کہ ہم انڈیا کے بارے میں زیادہ سوچتے نہیں ہیں۔ ہم نے بڑے دشمنوں سے مقابلہ کرنا ہے۔” ایک اور صارف نے لکھا کہ “ہم نے ایک ہی وقت میں انڈیا، اسرائیل اور امریکا سے لڑا۔”

Screenshot 2025 05 15 153052

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس