Follw Us on:

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 100 سے زائد فلسطینی شہید: طبی عملہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gaza

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 100فلسطینی شہید ہو گئے۔

مقامی طبی حکام کے مطابق اتوار کے روز حملے میں خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے ہیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے اور کئی خیموں میں آگ لگ گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور پچھلے 72 گھنٹوں میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے لیے ’سرخ لکیر‘ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ مشرق وسطیٰ کے باوجود اسرائیلی حملوں میں کمی نہیں آئی، بلکہ مزید شدت آ گئی ہے۔

Gaza.

فلسطینی تنظیم حماس نے اس حملے کو “وحشیانہ جرم” قرار دیا ہے اور اس کا ذمہ دار امریکی انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے تازہ حملے پر کوئی بیان نہیں دیا، لیکن پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے کے لیے غزہ پر بھرپور کارروائی جاری رکھے گی۔

دوسری جانب مصر اور قطر، جو امریکا کی حمایت سے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے نئی بات چیت شروع کی ہے۔ تاہم رائٹرز کے ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، کیونکہ دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس