Follw Us on:

میرا برینڈ پاکستان“ شاندار نمائش پاکستانی کی خدمات پاکستانی کے لیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

آجکل کی نسل میں برینڈ کا بہت زیادہ تعصب پایا جات ہے ، جسے سنو وہ ایک نئے برینڈ کا تذکرہ کرے گا ۔ اگر غیر ملکی برینڈ کا پاکستان میں بائیکاٹ کیا جائے تو مقامی مصنوعات کی قدر میں اضافہ ہو جائے گا۔ اسی مقصد کے لیے کراچی میں” میرا برینڈ پاکستان ” کے نام سے پاکستان بیزنس فورم کے تعاون سے 2 روزہ نمائش ایکسپو سنٹر کراچی میں جا رہی ہے۔
ہفتہ کے روز جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اس 2 روزہ نمائش کا ایکسپوسنٹر کراچی میں افتتاح کیا۔ نمائش کے افتتاح کے موقع پرامیر جماعت اسلامی پاکستان کے ساتھ صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید بلوانی ،جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان،،صدر پاکستان بزنس فورم کراچی چیپٹر سہیل عزیز،جنرل سیکرٹری عامر رفیع،سینئر نائب صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثاقب فیاض مگوں و دیگر بھی موجود تھے۔


اس دفعہ نمائش میں پاکستان کے 500 برینڈز نے حصہ لیا ہے ، جن کے 400 اسٹالز لگائے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال یعنی کہ 2024 میں میرا برینڈ پاکستان میں 200 اسٹالز لگائے گئے تھے۔
میرا برینڈ پاکستان کا مقصد پاکستانی صنعتوں کی مہارت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اشیاء کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔ ملک کی اقتصادی ترقی کو نئی جہت نیا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تا کہ پاکستانی کاروباری، سرمایہ کار اور جدت پسندوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے ایک موقع ملے وہ اپنے آپس کے تعاون کو فروغ دیں۔
نمائش”میرا برینڈ پاکستان ” میں چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے شاندار موقع ہے جس میں وہ اپنے برینڈ کو ایک بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں تک متعارف کروا سکتے ہیں۔ یہ چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے مارکیٹنگ کا اہم موقع ہے۔
کراچی ایکسپو سنٹر میں جاری نمائش میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ۔ شہریوں نے غیر ملکی برینڈ کو خریدنے کی بجائے پاکستانی برینڈز کو ترجیع دی اور اس نمائش کے حوالے سے شہریوں نے پاکستان میٹرز کے ساتھ اپنے مثبت تجربات شئیر کیے ہیں

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس