قلعہ عبداللہ کے گلستان بازار میں جبار مارکیٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے مارکیٹ کی متعدد دکانیں گر گئیں جبکہ کئی دکانوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔
اس کے علاوہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔