Follw Us on:

’یہ بہت زیادہ خطرناک ہے‘، سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Joe biden

امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر تشخیص ہوئی ہے، جو ان کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق پروسٹیٹ کینسر ’جارحانہ‘ سطح پر پہنچ چکا ہے۔

یہ بات ان کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، 82 سالہ بائیڈن کو پیشاب سے متعلق کچھ علامات ظاہر ہونے پر جمعے کے روز ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑا، جہاں ابتدائی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد کینسر کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین شہر حیدرآباد میں شدید آگ، چھ بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے

بائیڈن کے دفتر کے مطابق، یہ کینسر ہارمون سے حساس ہے، جس کا مطلب ہے کہ جدید طبی طریقوں کے ذریعے اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت سابق صدر اور ان کے اہل خانہ مختلف علاج کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Joe biden.
جو بائیڈن کا گلیسن سکور 10 میں سے 9 ہے۔ (تصویر: 13 اے بی سی)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس خبر پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا اس خبر سے افسردہ ہیں اور بائیڈن کی جلد صحتیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔

ماہر یورولوجی ڈاکٹر ہربرٹ لیپور کے مطابق، جو بائیڈن کا گلیسن سکور 10 میں سے 9 ہے، جو کہ پروسٹیٹ کینسر کی شدت اور جارحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک “بہت زیادہ خطرناک” درجہ ہے، لیکن اس کے باوجود کئی مریض میٹاسٹیٹک پروسٹیٹ کینسر کے ساتھ پانچ سے دس سال یا اس سے زیادہ عرصہ زندہ رہ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر لیپور نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائی میں اس کینسر کے علاج میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے مریضوں کی زندگی کے معیار اور دورانیے میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔ اس وقت دنیا بھر سے جو بائیڈن کے لیے ہمدردی اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس