Follw Us on:

چینی کمپنی بی وائے ڈی نے یورپ میں سستی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Electric car
چینی کمپنی بی وائے ڈی نے یورپ میں سستی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی،

چینی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی بیلڈ یور ڈریمز (بی وائے ڈی) نے برلن میں اپنی دسویں گاڑی ڈولفن سرف کو یورپی منڈی میں پیش کر دیا، جو کہ کم قیمت الیکٹرک گاڑیوں کے زمرے میں شامل ہے۔

اس نئی گاڑی کی آمد سے یورپی کار ساز کمپنیوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگا کہ وہ بھی سستی اور معیاری الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائیں تاکہ مسابقت میں برقرار رہ سکیں۔

ڈولفن سرف تین مختلف قیمتوں میں دستیاب ہوگی، جس کی ابتدائی قیمت 22990 یورو مقرر کی گئی ہے، جو تین سو بائیس کلومیٹر کی حدِ رفتار رکھتی ہے۔ سب سے مہنگا ماڈل 24990 یورو کا ہوگا، جو پانچ سو سات کلومیٹر کی رینج فراہم کرتا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی عوامی سطح پر اپنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کی زیادہ قیمت رہی ہے اور اسی تناظر میں ڈولفن سرف کی یورپی منڈی میں شمولیت مقامی کار ساز اداروں کے لیے بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔ اس وقت صرف چند گاڑیاں، جیسے ڈاچیا اسپرنگ اور لیپ موٹر کی ٹی صفر تین، بیس ہزار یورو سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ رواں سال گیارہ نئی گاڑیاں متوقع ہیں، جن کی قیمت 25 ہزار یورو سے کم ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ٹیرف کے باوجود آڈی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ

یورپ کے کئی ممالک کے لیے بی وائے ڈی کی علاقائی منیجنگ ڈائریکٹر ماریا گرازیا ڈاوینو نے برلن میں کہا کہ چھوٹے سائز کی گاڑیاں یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کا اگلا بڑا مرحلہ ہوں گی، اور اس شعبے میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

چین میں ڈولفن سرف کا ہم شکل ماڈل سیگل، اس سال ٹیسلا کی ماڈل وائے کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل ہے، جس کی رجسٹریشن چار لاکھ بیالیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ رواں سال کے دوران اس ماڈل کی عالمی فروخت میں پینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہےاور مجموعی فروخت ایک لاکھ ستر ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس