Follw Us on:

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ سپارکو نے تاریخ سے متعلق پیش گوئی کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Chand
عید الاضحیٰ کب ہوگی

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی ذی الحج کے چاند کی رویت اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش  27 مئی  2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔

سپارکو نے کہا کہ 27 مئی  2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔

سپارکو نے مزید بتایا کہ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی  07 جون 2025 کو منائی جائے گی۔

لازمی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس: بینچ پر اعتراضات مسترد، لائیو سٹریمنگ کا حکم 

تاہم، مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلکیاتی مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین نے بتایا تھا کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی جس سے ذوالحج کا چاند واضح طور پر نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو پاکستان میں یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہو سکتی ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کا انحصار قمری کلینڈر اور چاند کی واضح رویت پر ہوتا ہے لہٰذا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا، تاہم فلکیاتی ماہرین کی رائے عوام کو پیشگی تیاری اور سفری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ایک بار پھر پولی گراف اور فارنزک ٹیسٹ کرانے سے انکار

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس