Follw Us on:

 آئی ایم ایف وفد کی وزیرخزانہ سے ملاقات: ’پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imf
اینا بیئرڈے نے مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات پر حکومتِ پاکستان کے عزم کو سراہا۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، عالمی بینک کے وفد کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈے نے کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جاری مالی امدادی منصوبوں کا جائزہ لینے اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) پر عمل درآمد میں تیزی لانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بات چیت کے دوران سی پی ایف میں شامل ترجیحی شعبوں خصوصاً ماحولیاتی تبدیلی، آبادی کے نظم و نسق اور پائیدار ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا تقریب سے خطاب: ’انڈیا کو ایسا تھپڑ رسید کیا جو قیامت تک نہ بھولے

اینا بیئرڈے نے مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات پر حکومتِ پاکستان کے عزم کو سراہا اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پی ایف کے اہداف کے حصول کے لیے حکومت کے مکمل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو معاشی منصوبہ بندی کا لازمی جزو بنایا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے عالمی بینک سے سی پی ایف کے مؤثر نفاذ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔

عالمی بینک نے ٹیکس اصلاحات، توانائی، سماجی تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم شعبوں میں پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس: ‘خضدار دہشت گردی کی مذمت، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے آئندہ مہینوں میں سی پی ایف کے مؤثر نفاذ اور پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس