Follw Us on:

’ایک قومی بحران‘، امریکا کے درآمدی ٹیکس جاپان میں گاڑیوں کی صنعت کے لیے خطرہ بن گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Japan auto industry

تقریباً چالیس سال پہلے، ہیروکو سوزوکی کے والد نے اپنی خاندانی کمپنی کیووا انڈسٹریل کو عام گاڑیوں کے پرزے بنانے سے ہٹا کر خاص قسم کے پرزے بنانے پر لگا دیا تھا، تاکہ اس وقت امریکا اور جاپان کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے اثرات سے بچا جا سکے۔ لیکن اب ٹرمپ حکومت کی طرف سے لگائے گئے بھاری ٹیکس اس کمپنی کے لیے ایک نئے بحران کا سبب بن رہے ہیں۔ ان درآمدی ٹیکسوں نے کمپنی کی میڈیکل آلات میں کام کرنے کی کوشش کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے ان ٹیکسوں، خاص طور پر گاڑیوں پر پچیس فیصد ٹیرف، کو جاپان کے لیے ایک قومی بحران قرار دیا ہے۔ جاپان کے اعلیٰ تجارتی نمائندے ریوسی آکازاوا اس مسئلے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن روانہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی بی وائے ڈی نے یورپ میں سستی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

کیووا انڈسٹری، جو ٹوکیو کے شمال میں واقع تاکاساکی شہر میں ہے، ایسی کمپنیوں میں شامل ہے جو گاڑیوں کے خاص پرزے اور ریسنگ کاروں کے اجزاء بناتی ہے۔ اس میں ایک سو بیس افراد کام کرتے ہیں۔ سوزوکی نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹیرف کا اعلان ہوا تو ان کے ذہن میں یہی سوال آیا کہ وہ دنیا میں اب کیا کریں گے۔ انہیں لگا کہ صورتحال بہت خراب ہونے والی ہے۔

کیووا اور دیگر چھوٹے کارخانے جاپان کے اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو کئی دہائیوں سے گاڑیاں بنانے کے لیے مونوزوکوری یعنی اعلیٰ معیار کی تیاری پر عمل پیرا ہے۔ اس طریقے کو ٹویوٹا نے فروغ دیا تھا جس میں پیداوار میں مستقل بہتری اور درستگی پر زور دیا جاتا ہے۔ یہی طریقہ جاپان کو ایک مضبوط صنعتی ملک بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔

Auto industy

لیکن اب گاڑیوں کی دنیا میں تبدیلی آ چکی ہے۔ بیٹری سے چلنے والی سمارٹ گاڑیوں نے سافٹ ویئر کو بہت اہم بنا دیا ہے، اور اب کمپنیاں جیسے ٹیسلا اور چین کی کمپنی بی وائی ڈی مارکیٹ میں نمایاں ہو چکی ہیں۔

سوزوکی نے 2016 میں یہ اندازہ لگایا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کا بڑھتا ہوا رجحان انجن کے پرزوں کی مانگ کو کم کر دے گا۔ اس لیے انہوں نے نیورو سرجری کے آلات تیار کرنا شروع کیے۔ انہوں نے امریکا میں ان آلات کی فروخت کا آغاز بھی کیا، لیکن انہیں اندازہ ہوا کہ ان پر بھی وہی درآمدی ٹیکس لاگو ہوتے ہیں جو باقی مصنوعات پر ہوتے ہیں۔

کیووا اگرچہ امریکا کو گاڑیوں کے پرزے برآمد نہیں کرتی، لیکن سوزوکی کو خدشہ ہے کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اپنے سپلائرز پر قیمتیں کم کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتی ہیں تاکہ وہ ان ٹیکسوں کا ازالہ کر سکیں۔ اب تک ان کی کمپنی کو اس دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ایک اور گاڑی بنانے والی کمپنی سبارو نے کہا ہے کہ انہیں اپنے سپلائرز کے لیے امریکا سے باہر دوسرے متبادل دیکھنے پڑ سکتے ہیں۔ بڑی کار ساز کمپنیاں زیادہ تر اس مسئلے پر خاموش ہیں، لیکن ٹویوٹا، نسان اور فورڈ جیسی کمپنیاں کچھ جاپانی سپلائرز کی امریکی شاخوں کو خطوط لکھ چکی ہیں جن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ان خطوط کی کاپیاں روئٹرز نے دیکھی ہیں، حالانکہ ان کمپنیوں نے اس پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس