ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس رقم سے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی، صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے سے سندھ کے تقریباً 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ اس کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کی فراہمی کے نظام بھی نصب کیے جائیں گے۔
ورلڈ بینک کے مطابق یہ منصوبہ بچوں میں غذائی قلت کے باعث قد کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔







