عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 884 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز بھی عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 891 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی، جس کے اثرات ملکی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 201 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
دریں اثنا، فی تولہ چاندی کی قیمت 111 روپے کی کمی سے 5 ہزار 467 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 95 روپے کم ہوکر 4 ہزار 687 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل بھی ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ سونا ایک ہی دن میں 10 ہزار 900 روپے سستا ہوگیا تھا۔
مقامی صرافہ بازاروں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 9 ہزار 345 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے کی سطح پر آگئے تھے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 109 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 940 ڈالر ہوگئی تھی۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سمیت مختلف ممالک کی مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑتے ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی کمی کے بعد پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی سے زیورات خریدنے والے صارفین کو نسبتاً کم نرخوں پر سونا دستیاب ہوگا، تاہم عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان برقرار ہے۔







