Follw Us on:

سعد منور ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Saad manawar
سعد منور ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

کوہ پیما سعد منور ہفتے کے روز دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ (8,848.86 میٹر) کو شمالی جانب سے سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

نجی نشریاتی ادارے ‘ڈان نیوز’ کے مطابق سعد منورنے اپنےآفیشل فیس بک اکاؤنٹ پراس کارنامے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کی چوٹی پر سبز پرچم بلند کیا۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ پہلا موقع ہے، جب کسی پاکستانی نے شمال کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے، سعد رات کے لیے بحفاظت واپس کیمپ 3 پہنچ گیا ہے۔ اگلے دنوں میں بیس کیمپ میں واپس آنے کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

کوہ پیماؤں کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کے شمالی چہرے سر کرنے کا راستہ تبت سے شروع ہوتا ہے، جو کہ زیادہ تر کوہ پیماؤں سے مختلف راستہ ہے، جو نیپالی جانب سے چڑھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ماؤنٹ ایوریسٹ پر دو کوہ پیما ہلاک، تعلق کن ممالک سے تھا؟

خیال رہے کہ سعد منور کے علاوہ معروف پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے 11 مئی کو دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری (8,167 میٹر) کو بغیر آکسیجن یا پورٹر کی مدد کےسر کیا، ان کے علاوہ معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بھی کامیابی کے ساتھ 18 مئی کو بغیر آکسیجن کے ہمالیہ میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی صفِ اوّل کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس