Follw Us on:

ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں، نو انڈین سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak army operation

پاکستان کے فوجی دستوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تین مختلف جگہوں پر آپریشن کیا ہے، مجموعی طور پر 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 4بھارتی اسپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے جبکہ ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔

مزید پڑھیں: خاموش سمندری جنگجو: پاکستان کا آگسٹا 90 بی اور انڈیا کا آریہنت، زیرِ سمندر کس کی طاقت فیصلہ کن ہے؟

خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے تمام خوارج دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Mohsin naqvi

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس