Follw Us on:

’کیلے کا چھلکا‘، ہونڈا سِوک جو زمین میں دھنس کر چلتی ہے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

دنیا بھر میں منفرد گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک حیران کن منظر تائیوان میں سامنے آیا ہے جہاں ایک ہونڈا سِوک کو اس قدر کم اونچائی پر تبدیل کر دیا گیا ہے کہ وہ سڑک پر یوں محسوس ہوتی ہے جیسے زمین میں دھنس کر چل رہی ہو۔

سوشل میڈیا پر اس گاڑی کو بنانا پیل یعنی کیلے کا چھلکا کہا جا رہا ہے صارفین اسے نہ صرف انجینئرنگ کا شاہکار قرار دے رہے ہیں بلکہ ایک چلتا ہوا فن پارہ بھی کہا گیا ہے۔

اس کی اونچائی اس قدر کم ہے کہ بظاہر دیکھنے پر یوں لگتا ہے جیسے سڑک پر رینگتی ہوئی چل رہی ہو۔ گاڑی مکمل طور پر اپنی اصل حالت سے مختلف دکھائی دیتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے خاص طور پر کسٹمائز کیا گیا ہے تاکہ وہ زمین کے انتہائی قریب ہو۔

یہاں تک کہ اس کا انجن ویل بیس اور ٹائرز بھی خاص ترتیب سے دوبارہ ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ باوجود اس کے غیر معمولی کم اونچائی کے یہ گاڑی مکمل طور پر قابل استعمال ہے اور عام ٹریفک میں رواں دواں دیکھی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور گاڑیوں کے شوقین افراد اسے کار موڈیفیکیشن کی انتہا قرار دے رہے ہیں یہ منفرد کار نہ صرف تائیوان بلکہ دنیا بھر میں کار ڈیزائن کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز کو لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس