جماعت اسلامی کے فلاحی تعلیمی منصوبے ’بنو قابل‘ کے تحت ساہیوال میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں ساہیوال اور اس کے مضافات سے ہزاروں نوجوان طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ طلبا نے پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں اس لیے یہ کورس جوائن کیا۔
تقریب سے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے امیر جاوید قصوری اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل وقاص جعفری نے بھی خطاب کیا اور بنو قابل پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی۔