محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے فیلڈ افسران کے لیے یونیفارم پہننا لازم قرار دے دیا گیا۔ موٹر وہیکل رولز 2013 کے تحت یونیفارم پہننا ضروری ہے۔ یونیفارم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کےڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے 21 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ فیلڈ افسران کے لیے یونیفارم پہننا لازم ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیفارم پہننا تمام فیلڈ آفیسرز کے لیے ضروری ہوگا۔ سینئر انسپکٹرز سے اوپر کے افسران کے لیے یونیفارم اختیاری ہوگا۔
واضح رہے کہ موٹر وہیکل رولز 2013 کے تحت یونیفارم پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے اور اس فیصلے کی تفصیلات کے لیے ڈپٹی کمشنرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یونیفارم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ ماحولیات نے اس اقدام کو آلودگی کی روک تھام کے لیے ضروری سمجھا ہے اور یونیفارم کی تفصیلات میں کلر کوڈ اور کپڑے کی ہدایات بھی شامل کی ہیں۔ افسران کو سول ڈیفنس کنٹرولرز سے یونیفارم پروٹوکولز کی رہنمائی لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔