Follw Us on:

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پھر منگنی، منگیتر کون ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Junaid mangni

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری منگنی طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے چچا زاد بھائی جاوید شفیع کی نواسی سے طے پایا ہے۔ دونوں خاندانوں کی ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی

ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر، عثمان جاوید کی صاحبزادی ہیں جو جاوید شفیع کے بیٹے ہیں۔ دونوں خاندانوں کے درمیان باضابطہ ملاقات بدھ کے روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں رشتے کی تمام تر رسمی کارروائی مکمل کی گئی۔
یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل ان کی شادی 2021 میں لندن میں قطر میں مقیم کاروباری شخصیت سیف الرحمن خان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جو بعد ازاں اکتوبر 2023 میں باہمی رضا مندی سے ختم ہوگئی تھی۔

Junaid safadr

جنید صفدر کی پہلی شادی بھی دھوم دھام سے ہوئی تھی (تصویر، گوگل)
جنید صفدر اکتوبر (2023) میں وطن واپس آئے تھے تاکہ اپنی والدہ مریم نواز کے سیاسی فرائض میں معاونت کر سکیں۔ وہ تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے عالمی تعلقات میں ماسٹرز، یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل گورننس اور ایتھکس میں ماسٹرز، ڈرہم یونیورسٹی سے پولیٹکس میں فرسٹ کلاس آنرز اور کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ جنید صفدر کو گھڑ سواری اور خاص طور پر پولو کا بھی شوق ہے، اور انہوں نے برطانیہ کی مختلف جامعات کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مقابلے جیتے ہیں۔
واضع رہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ایسے میں شریف خاندان کے اندرونی فیصلے اور سیاسی صف بندیوں پر بھی سیاسی حلقے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جنید صفدر کا سیاسی منظرنامے میں فعال کردار اختیار کرنا اور خاندانی روابط کو مضبوط کرنا ممکنہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی داخلی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگنی اور نکاح کی تاریخ کا اعلان دونوں خاندان باہمی مشاورت سے جلد کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس