Follw Us on:

‘دی وہیل آف ٹائم’ کی اچانک منسوخی پر مداحوں کا احتجاج، شو کو بچانے کے لیے مہم کا آغاز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Wheel of time

ایمزون پرائم ویڈیو کی مقبول فینٹسی سیریز ’دی وہیل آف ٹائم‘ کی اچانک منسوخی نے دنیا بھر میں موجود اس کے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ حال ہی میں سیزن 3 کی تکمیل کے بعد شو کی بندش کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے شو کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
‘دی وہیل آف ٹائم’ معروف مصنف رابرٹ جارڈن کے مشہور ناولز پر مبنی ہے اور تین سیزنز کے دوران اسے ناقدین اور ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ خاص طور پر ‘سیزن تین’ نے روٹن ٹومیٹوز پر سب سے بلند درجہ بندی حاصل کی، جو اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ تاہم، معروف شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق مالی وجوہات کی بنیاد پر شو کو منسوخ کیا گیا، جس پر شائقین نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
‘سیزن تین’ کے اختتام نے ناظرین کو حیرت زدہ کر دیا جب کہانی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے مرکزی کردار سوان سانچے (اداکارہ سوفی اوکینیڈو) کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اصل ناول سے انحراف تھا، جہاں سوان کو معزول تو کیا گیا تھا مگر ان کی موت نہیں ہوئی تھی۔ شو کے ہدایتکار ریو جڈکنز کے مطابق، سوان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا کہانی کے اگلے مرحلے کے لیے اہم تھا اور اس سے دنیا کے نظام میں بڑی تبدیلی کی عکاسی ہونی تھی۔ تاہم، شو کی منسوخی کے بعد یہ خلا اب ہمیشہ کے لیے تشنۂ تکمیل رہے گا۔

Wheel of time.jpg 1


مداحوں کی جانب سے اب ایک نئی مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کسی اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر شو کو جاری رکھا جا سکے۔
“سیو ڈبلیو او ٹی”کے عنوان سے بنائی گئی ویب سائٹ پر شائقین کے لیے کئی اقدامات درج کیے گئے ہیں، جن میں ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط، سوشل میڈیا پر حمایت میں ویڈیوز بنانا اور مہم کو مزید پھیلانا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پھر منگنی، منگیتر کون ہیں؟

‘سیزن چار’ میں کئی دلچسپ اور سنجیدہ موضوعات کی گنجائش موجود تھی۔ مثلاً، سفید برج (وائٹ ٹاور) اب ایسی قیادت کے ہاتھ میں ہے جو مرکزی کرداروں کے لیے خطرناک ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی کردار رینڈ (اداکار جوشا استرادووسکی) نے خود کو “کارا کارن” قرار دیا، جب کہ وہ پہلے ہی “دی ڈریگن ری بورن” کہلا چکا ہے۔ کتابوں میں مردانہ جادو (ون پاور) استعمال کرنے والوں کا پاگل پن ایک اہم موضوع ہے، جسے سیریز میں آگے بڑھایا جانا تھا۔ لیکن شو کی بندش نے یہ تمام سوالات ادھورے چھوڑ دیے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کسی اور پلیٹ فارم پر شو کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے گا۔ فی الوقت، ‘دی وہیل آف ٹائم’ کے تینوں سیزنز پرائم ویڈیو پر دستیاب ہیں اور شائقین ماضی کی قسطوں کو دوبارہ دیکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس