Follw Us on:

عیدالاضحیٰ: لاہور شاہ پور کانجرہ منڈی کے خریدار اور بیوپاری پریشان کیوں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان بھر کی طرح شاہ پور کانجرہ منڈی میں عیدالاضحیٰ کے لیے جانوروں کی خریدو فروخت جاری ہے، لیکن اس سال نہ خریدار خوش ہیں اور نہ بیچنے والے مطمئن ہیں۔ شدید گرمی، منہ بولتے ریٹ اور انتظامی بدنظمی نے بیوپاریوں اور عوام دونوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

‘پاکستان میٹرز’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خریداروں اور تاجروں نے اپنا اپنا مؤقف بیان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ا چھے جانوروں کی قیمت 8 سے 12 لاکھ تک بتائی جا رہی ہے، جب کہ خریداروں پاس صرف ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے ہیں۔

ایک خریدار نے شکوہ کیا کہ ہم نے ساڑھے چار لاکھ لگایا، بیوپاری آٹھ لاکھ سے نیچے آنے کو تیار نہیں ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ ہم کیا کریں۔

دور دراز علاقوں سے آئے بیوپاری بھی مایوس ہیں، کہتے ہیں کہ جانور پالتے ہیں، خرچے اٹھاتے ہیں، لیکن جب منڈی آتے ہیں تو نہ جگہ ملتی ہے نہ خریدار۔

دوسری جانب ایک بیوپاری نے فریاد کی کہ چار لاکھ روپے صرف بیٹھنے کی جگہ کے مانگ رہے ہیں۔ گندم، ویگن اور چارہ کے اخراجات الگ ہیں، ایسے میں سستے ریٹ کہاں سے لائیں؟

منڈی میں جگہوں پر قبضے، پانی کی کمی، مہنگے چارے اور جعلی پرچی سسٹم جیسے مسائل بھی سر اٹھا چکے ہیں۔ چھوٹے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ “بڑے تاجروں نے شیڈز پر قبضہ کر لیا ہے، ہم جیسے غریبوں کو گھسنے نہیں دیتے۔”

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس