آج کے دور میں جہاں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے زندگی کے ہر پہلو کو بدل کر رکھ دیا ہے، وہاں کتابوں سے دوری بھی ایک عام رجحان بنتی جا رہی ہے۔ موبائل فون، ٹیبلٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز نے مطالعے کے روایتی انداز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مگر آج بھی کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں کتابوں کی خوشبو، ورق پلٹنے کی آواز اور علم کی پیاس کو سیراب کرنے والا ماحول زندہ ہے۔
لاہور کی تاریخی انارکلی بازار میں ہر اتوار کو لگنے والا کتابوں کا میلہ ایسا ہی ایک منظر پیش کرتا ہے، جہاں علم دوست افراد، خاص طور پر طلبا، سستی اور نایاب کتابوں کی تلاش میں آتے ہیں۔ یہ میلہ نہ صرف مطالعے کی عادت کو فروغ دیتا ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ کتابوں کی اہمیت اور کشش آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔