Follw Us on:

سعودی عرب اور قطر کا شام کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sahudi forgne minister
سعودی عرب اور قطر کا شام کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان( فوٹو:رائٹرز)

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ مملکت شام میں سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کے لیے قطر کے ساتھ مل کر امداد فراہم کریں گے۔

عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق دمشق میں اپنے شامی ہم منصب اسد الشیبانی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر شام کے سرکاری اداروں کو مستحکم کرنے میں مشترکہ کردار ادا کریں گے۔

انہوں  نے کہا کہ سعودی عرب شام کی تعمیر نو اور اقتصادی بحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد بھی دمشق آیا ہے، جو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر شامی حکام سے بات چیت کرے گا۔

شہزادہ فیصل نے یہ بھی اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں سعودی تاجروں کے وفود شام کا دورہ کریں گے تاکہ توانائی، زراعت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی جا سکے۔

دوسری جانب شامی خبر ارساں ادارے ثنا نے اطلاع دی ہے کہ شامی قیادت اب عرب اور مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ خلیجی ممالک سے امداد اور سرمایہ کاری حاصل کر کے جنگ سے تباہ حال ریاست کی تعمیر نو ممکن بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی وفد ’تجارتی مذاکرات‘ کے لیے اگلے ہفتے امریکا کے دورے پر آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ثنا کے مطابق شامی صدر کے دفتر کے ایک ذرائع نے بتایا کہ شام کے سربراہ احمد الشارع کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح کی دعوت پر اتوار کو کویت کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ اقتصادی اور سیاسی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس