Follw Us on:

وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نئی قیمت کیا؟

مادھو لعل
مادھو لعل
Petrol
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر نظر رکھنا افراد اور کاروبار دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ چونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت روزمرہ زندگی کے مختلف پہلوؤں، بشمول نقل و حمل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو متاثر کرتی ہے، اس لیے پٹرول کی موجودہ قیمتوں سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

Whatsapp image 2025 06 01 at 12.15.53 am
پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر نظر رکھنا افراد اور کاروبار دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ (فوٹو: وزارتِ خزانہ)

واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس