Follw Us on:

بہاولپور کا مکھی چینا اسلام آباد منڈی کی رونق ،قیمت اور خوراک کیا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اسلام آباد کی مویشی منڈی میں خاص بکرامکھی چینا کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جو نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ وزن، خوراک اور ٹریننگ کی وجہ سے شائقین کی آنکھوں کا تارا بنا ہوا ہے۔

اس کے مالک محمد احمد نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس خوبصورت بکرے کا تعلق بہاولپور کے علاقے ہارون آباد کی مشہور نسل مکھی چینا سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بکرا اس وقت چار لاکھ روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔ یہ بکرا منڈی میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا جانور ہے اور جو بھی دیکھتا ہے، وہ رک کر اس کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔

محمد احمد نے اس بکرے کی خوراک کے بارے میں بھی حیران کن معلومات فراہم کیں۔ ان کے مطابق اس بکرے کو روزانہ بھینس کا دودھ پلایا گیا اور بادام کھلائے گئے، جس کی وجہ سے اس کا وزن اڑھائی من (100 کلوگرام سے زیادہ) تک جا پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی تنخواہ دار طبقے کو کن مسائل کا سامنا ہے، حل کیا ہوسکتا ہے؟

محمد احمد کے مطابق مکھی چینا نہ صرف خوبصورتی اور خوراک میں ممتاز ہے بلکہ اسے خاص تربیت بھی دی گئی ہے۔ اگر آپ اسے سلام کریں، تو یہ اپنی دائیں ٹانگ اٹھا کر آپ کو جواب دے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس