Follw Us on:

یوکرین کے فوجی ائیر بیسز پر ڈرون حملے، 40 سے زائد روسی جنگی طیارے تباہ 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ukrain war
روس کے کئی فوجی ائیر بیسز پر ڈرون حملے، 40 سے زائد جنگی طیارے تباہ ،یوکرین کا دعویٰ

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے متعدد فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے 40 سے زائد جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے، جو روسی فضائیہ پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی  کے مطابق یہ وسیع پیمانے پر خصوصی آپریشن ہے، جس کا مقصد روس کے بمبار طیاروں کو تباہ کرنا ہے۔ یہ آپریشن ‘آپریشن اسپائیڈر ویب ‘کے نام سے جاری ہے، جسے انتہائی پیچیدہ اور مربوط قرار دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے ذرائع کے مطابق نشانہ بننے والے طیاروں میں روس کے اسٹریٹجک جوہری صلاحیت کے حامل ٹی یو-95 اور ٹی یو- 22 ایم 3 بمبار طیارےاور اے – 50 ایئرلی وارننگ طیارے شامل ہیں۔

ڈرونز کو پہلے روس میں خفیہ طور پر اسمگل کیا گیا، بعد ازاں لکڑی کے کیبنز میں چھپایا گیا، جنہیں مال بردار گاڑیوں (ٹرک) پر نصب کیا گیا تھا۔ مناسب وقت پر ان کیبنز کی چھتیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کھول دی گئیں اور ڈرونز نے اپنے اہداف کی طرف پرواز کی۔

ایرکوتسک کے گورنر ایگور کوبزیف نے تصدیق کی ہے کہ بیلایا ایئربیس پر ڈرون حملے ایک ٹرک سے لانچ کیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقام محفوظ کر لیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کا خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ روسی میڈیا نے بھی مرمانسک اور ایرکوتسک کے حملوں کی رپورٹس دی ہیں اور کہا گیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام فعال رہا۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی ٹینکوں نے امدادی مرکز پر گولے برسادیے، 31 نہتے افراد شہید، 150 زخمی

دوسری جانب یوکرین پر بھی گزشتہ شب روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق، اس حملے میں 472 ڈرونز اور سات بیلسٹک و کروز میزائل شامل تھے، جن میں سے یوکرین نے 385 فضائی اہداف کو ناکام بنا دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس