عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کی مویشی منڈیاں بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ وہ لوگ جو ہر سال سینکڑوں جانور منڈیوں تک لاتے اور وہاں سے خریداروں کے گھروں تک پہنچاتے ہیں، وہ بھی حکومت سے شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس طبقے کا شکوہ ہے کہ حکومت نے اعلان تو یہ کیا تھا کہ مویشی منڈی میں داخلہ اور اخراج بالکل مفت ہوگا، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہر گاڑی سے داخلے یا اخراج کے وقت 500 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم نہ صرف غیر قانونی محسوس ہوتی ہے، بلکہ ان کے پہلے سے کم منافع کو مزید دباؤ میں ڈال دیتی ہے۔