پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں میں جانور لے کر آئے نیوپاری شدید غصے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کی فیس تو بڑھا دی گئی ہیں مگر بنیادی سہولیات بدستور بدترین حالت میں ہیں۔ بیشتر مویشی منڈیوں میں نہ بجلی ہے، نہ صفائی، نہ جانوروں کی پلانے کے لیے پانی ہے اور نہ ہی کوئی نظم و ضبط ہے۔
بیوپاریوں نے شکایت کی ہے کہ وہ ہر بار بھاری فیس ادا کرتے ہیں لیکن جواب میں انہیں صرف گندگی، اندھیرا اور بدنظمی ملتی ہے۔ کئی مقامات پر بیوپاریوں نے منڈی انتظامیہ کو کھلے عام کوسا اور فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
یہ صورتحال اس واضح تضاد کی نشاندہی کرتی ہے جو حکومتی ریونیو کلیکشن اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے درمیان موجود ہے۔ پنجاب کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں کون کون سے مسائل جاننے کے لیے ویڈیو ملاخطہ کریں۔